امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور جنگ کے دوران مزید سخت حملے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی کارروائیاں روکنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور آج ایران پر حملوں کا سب سے سخت دن ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی حکومت کے اہم رہنما زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال پر دنیا کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور امریکا وہاں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ ایران پر فوجی کارروائیوں کو آج چودہ دن مکمل ہو گئے ہیں اور آج کے حملے شدت کے اعتبار سے اب تک کے سب سے بڑے حملے ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی بحریہ کو بڑی حد تک غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ خطے میں موجود اتحادی افواج اور تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
امریکا کا ایران پر شدید حملوں کا اعلان، آج جنگ کا سب سے سخت دن ہوگا
