امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو برتری حاصل ہے اور جلد ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے اور نئی حملوں کی لہر جلد شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج درست نشانہ لگانے والے گریویٹی بموں سمیت جدید ہتھیار استعمال کر رہی ہیں اور اس کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔
اس موقع پر امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے اور اب زمینی راستوں میں توسیع کی تیاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد میں حالیہ دنوں میں کمی آئی ہے، تاہم مکمل نقصانات کا اندازہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے انفرااسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
ایران کے خلاف امریکا کو برتری حاصل، ایک ہفتے میں حملوں پر قابو پا لیں گے: امریکی وزیر دفاع
