Baaghi TV

امریکی معروف میوزک لیجنڈ کی ہوئی 81 برس کی عمر میں موت

امریکی معروف میوزک لیجنڈ کی ہوئی 81 برس کی عمر میں موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میوزک لیجنڈ کینی راجرز 81 برس کی عمر میں وفات ہا گئے

کینی راجرز کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 81 برس کی عمر میں وفات پا گئے، انکی موت گزشتہ شب ہوئی،وہ بیمار تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے تا ہم انہیں گھر لایا گیا تھا اور وہ گھر میں انکی دیکھ بھال کر رہے تھے

کینی راجرز نے 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران پاپ اور کنٹری چارٹس میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا اور تین گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے، ان کا کیریئر چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط تھا۔

انہوں نے ایک بار اپنی مقبولیت کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ان کے گانوں‌ کے بارے میں یقین ہے،جو ہر آدمی کہنا چاہتا ہے اورعورت سننا چاہتی ہے.انہیں 2013 میں کنٹری میوزک ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا ، اور اسی سال کنٹری میوزک ایسوسی ایشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا تھا

کینی راجز نے پانچ شادیاں کی تھیں اور ان کے 5 ہی بچے تھے

More posts