Baaghi TV

امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر جاری کر دی

us

امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر "نیکولس مادورو” کی تصویر جاری کی ہے-

وینزویلا پر امریکی حملے کے دوران وینزویلا کے صدر کو گرفتارگیا تھا اور امریکی فوج کی ڈیلٹا فورس نے اسے اپنی بیوی کے ساتھ ملک سے باہر نکال دیا تھا،امریکہ نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے صدر "نیکولس مادورو” کی تصویر جاری کی ہے جنہیں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ایجنٹ ریاستہائے متحدہ میں ایک سیل میں لے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے۔

16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی بڑے پیمانے پر کی گئی، جس میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا،صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا تھاریاستہائے متحدہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر حملہ کامیابی سے انجام دیا ہے، جس کے بعد مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر کا بابا گرو نانک یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ

امریکی دعوے کے مطابق یہ لاطینی امریکا میں براہ راست امریکی فوجی مداخلت کی ایک بڑی مثال ہے، جہاں آخری بار 1989 میں پاناما پر حملہ کیا گیا تھا تاکہ فوجی حکمران مینوئل نوریگا کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

More posts