Baaghi TV

والد سمیت میری جماعت کے 180 لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے ،سربراہ سنی اتحاد کونسل

hamid raza

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ والد سمیت میری جماعت کے 180 لوگوں کو دہشت گردوں نے شہید کیا تھا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مجھ پر 6 بار جان لیوا حملہ ہو چکا ہے۔ مجھ پر دہشت گرد حملے ٹی ٹی پی نے کرائے جنہیں قومی دھارے میں لایا جا رہا تھا۔ سب سے پہلے سنی اتحاد کونسل نے خود کش حملوں کو حرام قرار دیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تھیوری پر یقین نہیں رکھتا۔ جب طالبان کو قومی دھارے میں لانےکی بات ہو رہی تھی تو اس اجلاس سے اٹھ کر چلا گیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، جنرل ریٹائرڈ باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض و دیگر سینئر حکام موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس کی مخالفت کی تھی اور اج بھی اس کی مخالفت کر رہا ہوں۔

More posts