Baaghi TV


جنگ کے اثرات عالمی کموڈیٹی منڈیوں تک پھیل گئے


مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات اب عالمی کموڈیٹی منڈیوں تک پہنچنے لگے ہیں جس کے باعث توانائی، نقل و حمل اور صنعتی خام مال کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 21 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ جیٹ فیول کی قیمتیں 87 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ اسی طرح مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کی قیمتوں میں 106 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
‎سمندری نقل و حمل کے شعبے میں بھی شدید اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ وی ایل سی سی آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 201 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایل این جی کیریئر جہازوں کے کرایے 529 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔
‎صنعتی شعبے میں ایلومینیم کی قیمتوں میں 20 فیصد، کھاد کی قیمتوں میں 36 فیصد جبکہ نیفتھا کی قیمت میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
‎ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو توانائی اور صنعتی مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

More posts