Baaghi TV


تہران میں آئل ڈپو پر حملے کے بعد سیاہ بارش، شہر دھوئیں کی لپیٹ میں


ایران کے دارالحکومت تہران میں آئل ڈپو پر حملے کے بعد شہر میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد آئل ڈپو میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا جس کے باعث شہر کی فضا شدید متاثر ہوئی۔
‎تہران میں موجود ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کے نمائندے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب بارش شروع ہوئی تو اس کے پانی میں تیل کے ذرات شامل ہوگئے جس سے بارش کا پانی سیاہ نظر آنے لگا۔
‎رپورٹس کے مطابق آگ اور دھوئیں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ دیکھا گیا جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

More posts