Baaghi TV

ڈیووس میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ سے سرگوشیاں توجہ کا مرکز

‎سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سرگوشیاں عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
‎جمعرات کو پاکستان سمیت مختلف ممالک نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہبازشریف کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔
‎اس دوران وزیر اعظم شہبازشریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان خوشگوار موڈ میں سرگوشیاں بھی دیکھنے میں آئیں، جو میڈیا اور حاضرین کی توجہ کا محور بن گئیں۔

More posts