انڈونیشیا میں ریسکیو اہلکاروں نے 11 افراد کو لے جانے والے لاپتا طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز امدادی ٹیموں نے اس طیارے کا ملبہ برآمد کیا، جو بادلوں والے موسم میں سولاویسی جزیرے کے ایک پہاڑی علاقے کے قریب پہنچتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا کے شہر یوگیاکارتا سے جنوبی سولاویسی کے صوبائی دارالحکومت مکاسر جا رہا تھا اور ہفتے کے روز ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔
مکاسر سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کے سربراہ محمد عارف انور کے مطابق اتوار کی صبح فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں موجود ریسکیو ٹیم نے ماؤنٹ بولوساراؤنگ کی ڈھلوان پر جنگلاتی علاقے میں ایک چھوٹے طیارے کی کھڑکی سے مشابہ شے دیکھی۔
انہوں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بعد ازاں زمینی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، جہاں ایک کھڑی شمالی ڈھلوان پر طیارے کے مرکزی ڈھانچے اور دم کے بڑے حصوں سے ملتا جلتا ملبہ بکھرا ہوا پایا گیا۔ ریسکیو کارروائی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
انڈونیشیا میں 11 افراد کو لے جانے والے لاپتا طیارے کا ملبہ برآمد
