Baaghi TV

زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ.عطا تارڑکا شفیع اللہ جان کو پیغام

tarar ata

معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے بیان پر سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان کو غیر شائستہ اور قابل مذمت قرار دے دیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شفیع اللہ جان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جارہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں، اہم عہدے پر بیٹھے شخص کو اس طرح کی زبان زیب نہیں دیتی۔ ان لوگوں سے کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں، ورنہ ہمیں عزت کرانا بھی آتی ہے۔

قبل ازیں مریم اورنگزیب نے ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے خواتین سے متعلق بیان کی مذمت کردی۔ کہا کہ پی ٹی آئی کی سوچ زہریلی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایسا مائنڈ سیٹ جو بانی پی ٹی آئی نے تشکیل دیا اور معمول بنایا،یہ سب اتفاق نہیں، یہ سکھایا گیا اور دانستہ طور پر فروغ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے کہ یہ سب خیبرپختونخوا میں ہورہا ہے، خیبرپختونخوا وہ خطہ ہے جو خواتین کے احترام کیلئے جانا جاتا ہے، یہ رویہ خواتین پر تشدد کو جواز دیتا اور بدتمیزی کو سیاسی طرز عمل بناتا ہے۔

More posts