Baaghi TV

اندھے قتل کا سراغ پولیس کو شاباش

قصور
پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات جاری چند روز قبل خاتون کے اندوہناک قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا لوگوں کا اظہار تشکر

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سلیم ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے چند روز قبل خاتون کو بے دردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی تھی خاتون کی شناخت ذاہرہ بی بی سکنہ رہائشی حنفیہ سکول قصور سے ہوئی تھی جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدالحنان کی خصوصی ہدایات پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم بلال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے
. تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم بلال کے اعتراف جرم کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے جس سے مذید گرفتاریاں متوقع ہیں

More posts