Baaghi TV

ڈہرکی: کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ورثاء انصاف کے منتظر

crim

گھوٹکی (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈہرکی کی عظیم کالونی میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر بچی کے ورثاء نے میڈیا سے رابطہ کرتے ہوئے انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب الزام کی زد میں آنے والے مرتضیٰ بھٹو کے اہلِ خانہ نے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

بچی کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ مرتضیٰ بھٹو نے مبینہ طور پر کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر الزام ثابت ہوجائے تو ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب مرتضیٰ بھٹو کی اہلیہ اور والدہ نے میڈیا کے سامنے آکر ان الزامات کی تردید کی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق دونوں خواتین نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر مرتضیٰ بھٹو پر عائد الزام کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔

More posts