Baaghi TV

سرکاری ایمبولینس کا بطور ٹیکسی چلائے جانے کا انکشاف

قصور
حسین خان والا کی سرکاری ایمبولینس نجی گاڑی کے طور پر استعمال
تفصیلات کے مطابق حسین خان والا میں سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس جو کہ اردگرد کے نواحی گاؤں سے مریضوں کے لیے وقف تھی مگر اس کے دونوں ڈرائیور اپنے ذاتی مقاصد کے لئے بے دریغ استعمال کرتے تھے کبھی برگر شاپس سے برگر لینے کیلئے چلے جستے تو کبھی رات کو ٹیکسی سروس بھی چلاتے تھے جس پر تحصیل چونیاں کے PTI کے نائب صدر چوہدری انعام اللہ خان نے عوامی شکایت پر کل CEO ہیلتھ قصور کو کہہ کر محمکہ کی کارستانی پر فوری کارروائی کا آغاز کروا دیا اب وہ ایمبولینس سرکاری ہسپتال حسین خان والا میں چوبیس گھنٹے موجود رھے گی اس زبردست عمل پر اہل علاقہ کا خراج تحسین

More posts