Baaghi TV

تین ماہ میں 15.2 ملین زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق 2026 کے عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 افراد نے عمرہ ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اندرونِ مملکت سے عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد 95 لاکھ رہی، جبکہ بیرونِ ملک سے 57 لاکھ 69 ہزار 271 زائرین سعودی عرب پہنچے۔

بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین میں 27 لاکھ 77 ہزار 904 مرد اور 29 لاکھ 91 ہزار 367 خواتین شامل ہیں، جن کا تناسب بالترتیب 48.2 اور 51.8 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے 86 فیصد زائرین فضائی راستے، 13.6 فیصد زمینی سرحدی راستوں اور 0.4 فیصد سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

واضح رہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے سعودی عرب نے 31 مئی 2026 سے عمرہ ویزوں کا اجرا اور زائرین کی مملکت میں آمد شروع کی تھی۔

More posts