Baaghi TV

2024 الیکشن بارے سندھ پر سوال نہیں اٹھتا؟ عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی سے سوال

tarar atta

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی لیکن مسلم لیگ ن کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔

عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ شرجیل انعام میمن کی طرف سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں۔ 2024 انتخابات پر سوال اٹھائیں گے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے،سیاسی نوک جھونک جمہوریت کا حصہ ہے لیکن برداشت، تحمل اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کےلیے کچھ نہیں تھا،عوام نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کو ترجیح دی، وزیر اعظم نےگلگت بلتستان میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دے کر اچھی روایت قائم کی، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

More posts