Baaghi TV

اسلام آباد میں 26 ہزار 834 بچوں کے اسکول سے باہر ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں 26 ہزار 834 بچوں کےاسکول سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا

مہتاب اکبر راشدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا،اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد پر وزارت تعلیم حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ 14 ہزار 13 بچے ، 12 ہزار 821 بچیوں کی تعداد اسکولوں سے باہر ہیں،وزارت تعلیم نے 8 ہزار 714 اسکول سے باہر بچوں کا اندراج کردیا ہے،وفاق کے لیے اسکولز سے باہر بچوں کے لیے ایک ایکشن پلان بنایا گیا،اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ڈیٹا اکٹھا کیا جائے،36 دیہی یونین کونسلز میں مختلف این جی اوز نے مہم میں حصہ لے کر اسکول سے باہر بچوں سے متعلق ڈیٹا لیا ہے،سروے سے 26 ہزار 834 اسکول سے باہر بچوں کی شناخت کی گئی ہے،

More posts