Baaghi TV

اٹک: قبرستان سے ملنے والے 3 سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل، باپ گرفتار

اٹک میں قبرستان سے ملنے والے 3 سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاش قبرستان میں پھینک دی تھی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی دو بیویوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوچکا تھا۔ مقتول بچہ والدہ کے قتل کے بعد اپنی نانی کے گھر رہائش پذیر تھا،پولیس کے مطابق بچے کا والد بہانے سے اسے اپنے ساتھ لے گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے قتل کرنے کے بعد لاش قبرستان میں پھینک دی اور فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

More posts