Baaghi TV

بھارتی موسیقاراے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین کار حادثے میں زخمی

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین بھارتی شہر چنئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات تقریباً ساڑھے 3 بجے گنڈی کے علاقے میں اولمپیا ٹیک پارک کے قریب پیش آیا۔ اے آر امین اپنے ایک دوست کے ہمراہ گاڑی میں گنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک ٹیکسی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں اے آر امین اور ان کے دوست کو چوٹیں آئیں، جبکہ ٹیکسی میں سوار مسافر بھی معمولی زخمی ہوا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد اے آر امین، ان کے دوست اور ٹیکسی کے مسافر کو ڈسچارج کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

More posts