لاہور کے علاقے شادمان میں ٹریفک وارڈن کی مبینہ لاپرواہی سے موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کے واقعے پر ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق کو معطل کردیا گیا۔
واقعے کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار 30 سالہ زین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم موٹرسائیکل سوار ٹریفک وارڈن سے ٹکرا کر سڑک پر گر گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ زین شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق کو معطل کردیا۔
