Baaghi TV

اسلام آباد پولیس اہلکار کی ناکے پر شہری سے رشوت طلب کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد میں ناکے پر شہری سے مبینہ رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کا ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو ناکے پر ایک شہری سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے معاملے کا فوری نوٹس لیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر نے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کردیا، جبکہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کے لیے اے ایس پی نوشیروان منہاس کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیمان ظفر کا کہنا ہے کہ پولیس میں بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More posts