400 کلو گرام چاندی چوری اسکینڈل کا معاملہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،
گریڈ 21 کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس اشرف زبیر صدیقی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ،انکوائری کمیٹی سابق کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر کرم الٰہی سمیت 9 افسران کے خلاف انکوائری کرے گی، انکوائری کی زد میں آنے والے کسٹنز افسران میں یوسف مگسی، طارق حسین، محمد یوسف شامل ہیں،پریونٹیو افسران سمیع اللہ، عارف علی جمانی، یاسر عرفات اور انسپکٹرز علی کامران، محمد زمان مزاری بھی انکوائری کی زدمیں ہیں، انکوائری کمیٹی 60 روز میں وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی ،سابق کلکٹر ڈاکٹر کرم الٰہی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،ڈی جی ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز محمد عمران خان مہمند ہیرنگ آفیسر مقرر، چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد کو محکمانہ نمائندہ مقرر کر دیا گیا
