Baaghi TV

پاکستان کی روس کے ساتھ یکجہتی

پاکستان نے روسی ایئر لائن کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد مسافر زخمی ہوئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں روسی فیڈریشن کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں مسافر طیارہ زمین پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں دو بچوں اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد لقمہ اجل بن گئے، طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں سے 37 کو بچا لیا گیا۔

More posts