Baaghi TV

غنا علی جیپنیز کنکشن کی شوٹنگ کے لئے جاپان پہنچ گئیں

پاکستانی معروف اداکارہ غنا علی ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں اداکاری کے جو ہر دکھائیں گی تاہم وہ شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جاپان پہنچ گئیں

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں حصہ لینے کے لئے جاپان پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ وہ ہدایت کار تنویر جمال کی فلم جیپنیز کنکشن میں اہم اور دلچسپ کردار کررہی ہیں

انہوں نے بتایا ہدایت کار تنویر جمال کی اس فلم میں نایاب خان، مائرہ خان اور دیگر فن کار بھی کام کررہے ہیں

فلم مان جاؤ ناں سے شناخت بنانے والی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں مختلف ڈراموں میں بھی لیڈنگ رول کررہی ہیں فلم جیپنیز کنکشن کی کہانی منشیات مافیا کے خلاف آواز اٹھاتی ہے

انہوں نے بتایا کہ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل ہو چکی ہے اور دوسرے شیڈول کی عکس بندی جاپان میں ہورہی ہے غنا علی نے کہا مجھے امید ہے کہ اس فلم میں میرا کردار اور اداکاری سب کو پسند آئے گی

More posts