Baaghi TV

سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم اگر آپ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامتیں محسوس کریں ، تو مفت معائنہ اور علاج کے لئے قریبی ہسپتال جائیں،

سعودی عرب کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اس میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھی شامل ہیں، انہیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1645 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار656 تک پہنچ گئی ہے.

سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کیا تھا اب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی افراد کے کرونا ٹیسٹ اور علاج بھی مفت کیا جائے گا اور انہیں کسی قسم کی کوئی سزا بھی نہیں دی جائے گی.

دوسری جانب سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے بلڈ پلازمہ کا استعمال شروع کردیا ہے، ابھی تک سکالرز نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں بلڈ پلازمہ کی منتقلی کے موثر اور مفید ہونے کے سلسلے میں واضح سفارشات نہیں کیں۔ بلڈ پلازمہ کے موثر اورمفید ہونے کے بارے میں ریسرچ جاری ہے

More posts