Baaghi TV

پاکستانی جاسوس کبوتروں کے بعد ٹڈیاں بھارت میں گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتروں کے بعد ٹڈیاں بھارت میں گرفتارکر لی گئیں

بھارتی میڈیا پر اس حوالہ سے خوب پروپیگنڈہ جاری ہے اور موجودہ صورتحال میں مودی سرکار کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی اتنا خؤفزدہ ہو چکا ہے کہ انہوں نے ٹڈیوں کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا

ایک بھارتی ٹی وی پر خبریں پڑھتے ہوئے نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹڈیوں کو دہشت گرد بنا کر بھارت بھیج رہا ہے، پاکستان ٹڈیوں کو بھارت بھیج کر ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے،پاکستان نے بھارتی صحرائی علاقہ راجستھان میں بڑے بڑے ٹڈی دل بھیج دئیے ہیں۔

ایک اور بھارتی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پہلے پاکستان نے کبوتر بھیجا جاسوسی کرنے اس کے بعد کروڑوں کی ٹڈی کی فوج نے بھارت پر حملہ کر دیا بھارت کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی نا اسلحہ نا بارود پھر بھی حملہ ہوا جس سے کسانوں کو نقصان ہوا، مودی سرکار ٹڈیوں کو پکڑے اور ان پر تحقیق کرے کہ پاکستان نے ٹڈیوں کو بھارت کیوں بھیجا؟

سوشل میڈیا پر اس بھارتی الزام کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہاں ہونے والے ہر حادثے کا الزام پاکستان پر ہی ڈالتا ہے قدرتی آفات بھی ان کو لگتا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے آتے ہیں مگر پاکستان کا کسان خود ٹڈی دل کے حملوں سے پریشان ہے

دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا

More posts