Baaghi TV

بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا اجلاس

بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ٹائیگر فورس اسٹیرنگ کمیٹی کے رکن چوہدری خالد محمود آرائیں اور فورس کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی بھی موجود تھے۔ٹائیگر فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بلائے گئے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فورس میں شامل نوجوان اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دیں گے۔ چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا کہ ٹائیگر فورس اپنے قائد عمران خان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کرے گی اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔ ارکان مساجد، ہسپتال، جنرل بس اسٹینڈ، تھانہ اور دیگر پبلک مقامات پر عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک اور سینیٹائزر کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

More posts