Baaghi TV

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، اسلحہ سے بھری گاڑی تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

بنوں: سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے سردی خیل میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود سے لدی ایک مشکوک گاڑی کو تباہ کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26 جون 2026 کو فورسز کو مصدقہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ سردی خیل کے علاقے میں ایک مشکوک گاڑی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود لے کر نقل و حرکت کر رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب شروع کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران گاڑی میں موجود بھاری اسلحہ، جس میں 12.7 ملی میٹر گن، آر پی جی راکٹ اور 75 ملی میٹر مارٹر گولے شامل تھے، زور دار دھماکے سے پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل مزید تیز کر دیا ہے۔

More posts