Baaghi TV

پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک آمد سے قبل آئی سی اے منظوری لینے کے عمل کو ختم کردیا گیا تھا ، تاہم جب پی کے 217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ائیرپورٹس پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی ، پی ائی اے کی انتظامیہ نے ابو ظہبی ائیرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ آئی سی اے منظوری کو ختم کردیا گیا ہے کوئی مسئلہ نہیں تاہم امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انھیں ڈی پورٹ کرکے ائیر لائن کو جرمانہ کیا جائے گا

گزشہ روز پی ائی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابو ظہبی کی پرواز پر نا جاسکے اور ائیر پورٹ پر ہی انتظار کررہے ہیں ، ایک نجی ائیر لائن کے 83 مسافر کل اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز سے اتارے گئے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ابو ظہبی ائیرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجرز کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کیلئے رابطے میں ہے – اگر مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔

More posts