Baaghi TV

سابق ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتار کر لیا گیا

پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتارکیا گیا ہے،گرفتاری ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے ہاتھوں عمل میں آئی،دونوں افسران پر سلیم سیانی نامی سابق ڈپٹی ایم ڈی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ترجمان کے مطابق اعجاز ہارون کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اعجاز ہارون پر ڈپٹی ایم ڈی سالم سیانی کو غیرقانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

سلیم سیانی کو پی آئی اے کے 2009 کے ایچ آر رولز کے برخلاف بھرتی کیا گیا تھا اور سلیم سیانی کو 20 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر مراعات دی گئیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

More posts