Baaghi TV

منقبت در مدحت سیدنا امام حسین ،شاعر،زبیر احمد ، لاہور

میں وہ ہوں جس کو والی کون ومکان نے
خود اپنی پاک گود میں برسوں کھلایا تھا

میں وہ ہوں جس کو سید سادات ِ پاک نے
شانوں پہ بارہا جسے اپنے اٹھایا تھا

میں وہ ہوں جس کے بارے میں سرکار نے کہا
یہ مجھ سے ہے میں اس سے ہوں سب کو بتایا تھا

میں وہ ہوں جس کی عظمت و توقیر دیکھ کر
لشکر یزید کا بھی بڑا تلملایا تھا

میں وہ ہوں جس نے پیارے پیمببر کے حکم پر
دو مومنوں کی صلح کا بیڑا اٹھایا تھا

میں وہ ہوں جو مدینے سے کربل کو چل دیا
یوں اپنے پیارے نانا سے وعدہ نبھایا تھا

میں وہ ہوں جو کہ کٹ گیا لیکن نہیں جھکا
یوں لشکر یزید کو میں نے ہرایا تھا

میں وہ ہوں جس کے پاک پریوار کا زبیر
اے کوفیو تمہی نےلہو بھی بہایا تھا

شاعر
زبیر احمد ، لاہور

More posts