Baaghi TV

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی امریکن بزنس کونسل کے بورڈ اراکین کو بڑی یقین دہانی

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی امریکن بزنس کونسل کے بورڈ اراکین کو بڑی یقین دہانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متعین سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان کی پاکستان میں امریکن بزنس کونسل کے بورڈ اراکین سے ورچول ملاقات ہوئی ہے

امریکہ میں پاکستانی کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف پہلووں پر غورکیا گیا،سفیر پاکستان نے اس موقع پر نجی شعبے کے اہم اور کلیدی کردار بالالخصوص زراعت ، توانائی، آئی ٹی اور ای کامرس کے حوالے سے موجود مواقعوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر بات چیت کی۔

سفیر پاکستان نے پاکستان، امریکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کی مضبوطی و فروغ کیلیے سفارتخانہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

قبل ازیں واشنگٹن میں پاک امریکہ تعلیمی تعاون کے بارے میں آن لائن مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ تعلیم پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں روشن ترین اور شاندار باب ہے۔ پاکستانی سفیر نے تعلیمی شعبے میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور برسوں سے جاری انمول شراکت داری پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

More posts