اسلام آباد:پاک، چین مشترکہ فضائی مشق”شاہین نہم” کا آغاز:چنی فوج شاہینوں کی پروازسے متاثر،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق”شاہین نہم” کا آغاز ہو گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔
#Pakistan #China Joint Air Exercise “Shaheen-IX” has started at #PAF Operational Air Base today.https://t.co/LEpdsPH3yX pic.twitter.com/vSxcjI22Pz
— PAF Falcons (@PAFFalconsPK) December 9, 2020
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ بھی تقریب کاحصہ تھے۔
یاد رہے کہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان مشترکہ طور پر ہونے والی فوجی مشقوں "شاہین – IX” میں شرکت کے لئے چین فوجی 7 دسمبر کو پاکستان پہنچ چکے تھے ۔
یہ مشترکہ تربیتی مشقیں 2020 کے چین پاکستان فوجی تعاون کے ایک منصوبے کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان کا مقصد دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عملی تعاون کو وسعت دینا ہے۔
ان مشقوں سے دونوں اطراف کی افواج کی حقیقی جنگی تربیت اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ مشقیں دسمبر کے آخر میں اختتام پذیر ہوں گی۔
