Baaghi TV

بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سےمحفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ لکھی: عثمان بزدار

لاہور/ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سےمحفوظ اورپرامن پاکستان کی تاریخ لکھی۔

florida state jerseys
will levis jersey
borse y not al 70 di sconto zalando
borse ynot
penn state football jersey
24 bottles clima
borse y not al 70 di sconto
will levis jersey
florida state jersey
blundstone outlet
deuce vaughn jersey
ohio state store
will levis jersey
florida state football jersey
will levis jersey

انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا اور سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ عظیم شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قعطا گنجائش نہیں۔

برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔

More posts