Baaghi TV

پیپلز پارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پیپلز پارٹی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

باغی ٹی وی :سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی،

این اے 45 کرم اور پی کے 63 میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 26 دسمبر تک درخواستیں ارسال کریں ،درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام ارسال کی جائے ،

درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ زرداری ہاوس اسلام کے پتہ پر ارسال کیا جائے ،

این کے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ سے بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب اسی طرح پی ایس 43 اور پی ایس 88 کیلئےامیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں . 30 ھزار کے بنک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہاوس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں،

پی بی 20 بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو کہ بلاول ہاوس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں،

More posts