Baaghi TV

بالی وڈ کے لیجنڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

بالی وڈ کے لیجںڈری اور سینئیر اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ شہرہ آفاق پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنے میں ناکام رہے-

باغی ٹی وی : 77 سالہ میگا اسٹارامیتابھ بچن اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر پرانی فلموں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی کافی سراہا جاتا ہے-

اب حال ہی میں امیتابھ بچن نے أنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1988 کی فلم ‘گنگا جمنا سرسوتی’ کی ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر میں اداکار امیتابھ بچن کو معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے سگنیچر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے امیتابھ بچن نے اس تصویر میں پاپ گلوکار کی طرح ڈریسنگ کر رکھی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب من موہن دیسائی کو لگا کہ میں اپنی فلم گنگا جمنا سرسوتی میں مائیکل جیسکن کو کاپی کر سکتا ہوں، میری کیا ہی ناکامی تھی یہ۔

خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن نے من موہن دیسائی کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں ‘قلی’، ‘مرد’، ‘پرورش’ اور ‘نصیب’ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

More posts