Baaghi TV

عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں رندھیر کپور

بالی وڈ کے سینئر اداکار اور رنبیر کپور کے انکل اور کرشمہ اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی اور منگنی کے حوالے سے زیر گردش تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں موجود ہیں اور آج اُن کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے رنبیر کپور کے انکل اداکار رندھیر کپور کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد ہے کہ رنبیر کپور او عالیہ بھٹ آج منگنی کررہے ہیں-

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جے پور میں چھٹیاں گزار رہا ہوں،جہاں رنبیر، عالیہ اور نیتو سنگھ بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے ہیں ہم نئے سال کا جشن بھی یہیں منائیں گے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق زیر گردش تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے

رندھیر کپور نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ملتوی کی گئی ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتو سنگھ، عالیہ بھٹ اور اُن کی بہن شاہین بھٹ چھٹیاں گزارنے جے پور گئے تھے ، وہاں سونی رزدان (عالیہ بھٹ کی والدہ)، ردھیما کپور (رنبیر کپورکی بہن) اور اُن کے شوہر بھی ان لوگوں کے ساتھ مل گئے جبکہ گزشتہ روز اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی بھی اتفاقاً ان تمام لوگوں سے ملاقات ہوگئی۔

عالیہ بھٹ اورسنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے خلاف مقدمہ درج

More posts