Baaghi TV

امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کار حادثے میں ہلاک

معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد گاڑی کی ٹکر لگنے سے 64 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نکی مناج کے والد رابرٹ میراج کو نیویارک میں لونگ آئی لینڈ میں تیز رفتار کار نے گزشتہ روز اس وقت ٹکر ماری جب وہ سڑک کنارے چہل قدمی کر رہے تھے جبکہ کار ڈرائیور فرار ہو گیا اور 64 سالہ رابرٹ مراج کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ رابرٹ میراج کا علاج جاری تھا تاہم گہری چوٹوں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکےلاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

گلوکارہ نکی مناج کے ترجمان نے والد رابرٹ میراج کی کار حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ نکی مناج اس وقت امریکہ میں ہی ہیں اور چار ماہ قبل ہی ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پولیس نے ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی شناخت کے لیے واقعے کے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے جب کہ ملزم کی گرفتار کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جارہی ہے جبکہ گلوکارہ نے اس بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا-

More posts