Baaghi TV

قصور واسا کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت، 15 منٹ کی بارش نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا

قصور ( طارق نوید سندھو سے ) صرف 15 منٹ کی بارش نے واسا کی کارکردگی اور حکومتی دعوؤں کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ شہر کے متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات اور آمدورفت میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور نکاسیٔ آب کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود معمولی بارش نے متعلقہ اداروں کی ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کو آشکار کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صرف چند منٹ کی بارش سے یہ صورتحال پیدا ہو سکتی ہے تو شدید مون سون کے دوران حالات کس قدر سنگین ہوں گے، اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نمائشی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے نظام کو فوری طور پر مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو ہر بارش کے بعد اذیت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

More posts