Baaghi TV

گمشدہ افراد بارے شیخ رشید نے کی اہم بات

گمشدہ افراد بارے شیخ رشید نے کی اہم بات

باغی ٹی وی : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے گمشدہ افراد کے لواحقین کی ملاقات ہوئی . اس سلسلے میں وزیر داخلہ سے گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی .

وزیر داخلہ نے گمشدہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا .ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انسانی معاملہ ہے۔ہم اس کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے میں۔
گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے تمام ادارےعملی اقدامات کررہے ہیں۔حکومتی کوششوں سے بہت سے گمشدہ افراد کو بازیاب بھی کرایا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی آج کابینہ اجلاس میں گمشدہ افراد کے حوالے سے قانون لانے کا کہا ہے۔وزارت قانون گمشدہ افراد کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائیزہ لے رہی ہے۔

گمشدہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کے لئے تمام حکومتی وسائل استعمال کریںنگے۔

More posts