Baaghi TV

پاک عراق تعلقات کو فروغ دینے کیلئےاعلی سطح پر وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور

صدر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد کی ملاقات کی۔ مُلاقات میں مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے، صدر مملکت کی پاکستان کےدفاعی تربیتی اداروں میں عراقی فوجی اہلکاروں کے لئے تربیتی کورسز کی پیشکش کی ۔پاکستان کی جانب سے تکنیکی امداد اور انسانی وسائل کی مدد سے عراق میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی پیشکش کی۔دونوں ممالک کو تمام بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ عراق پاکستان کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، عراقی وزیر دفاع نےپاکستان کی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو سراہا ۔اُمید ہےکہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا، فریقین کادوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئےاعلی سطح پر وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور۔

More posts