Baaghi TV

بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے

عدالت نے گزشتہ ماہ فروری میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو ہرجانہ کیس میں یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم کنگنا کے پیش نہ ہونے پربھارتی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

باغی ٹی وی : ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں جس میں انہوں نے ان کی بدنامی کرنے کے لیے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا درخواست میں کہا گیا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

جاوید اختر کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت میں کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کا نام بالی ووڈ میں ایک ڈرگزگروپ میں گھسیٹا ہے لہذا کنگنا کی جانب سے لگائے گئے ان بے بنیاد تبصروں کی باعث ان کی ساخت متاثر ہوئی ہے۔

جاوید اخترکی جانب سے مزید کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکایا تھا کہ وہ اپنے اور اداکار ہرتھیک روشن کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے اپنا منہ بند رکھیں اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دئیے جانے والے یہ تمام بیانات لاکھوں لوگوں نے دیکھے جس کی وجہ سے جاوید اختر کی ساخت متاثر ہوئی۔

جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج،عدالت نے کنگنا کو طلب کر لیا

More posts