کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ، این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، لاک ڈاون لگانے سے قبل تمام اقدامات کر کے دیکھے لیکن عوام نے اسے سنجیدہ نہیں لیا
لاک ڈاون کے تحت تمام کاروباری، تفریح و سفری سرگرمیاں معطل رہینگی، لاک ڈاون کے تحت ہوٹلوں کو ڈاننگ کی اجازت نہیں ہوگی ، پرائیویٹ ویکل 50 فیصد مسافروں کو ہی بیٹھا سکیں گے، چاند رات کو لگنے والے اسٹال پر بھی پابندی ہوگی، عید پر لگائے جانے والے میلوں ٹھیلوں پر پابندی عائد کر دی ہے
دادو میں 5 منٹ کی بارش کے باد 4 گھنٹون تک بجلی معطل رہی ، دادو سیپکو انتظامیہ کا ماہ رمضان میں شیطانی کردار سامنے آگیا ، اوقات سحری سے پہلے معطل بجلی تاحال بحال نا ہوسکی کئ فیڈر مکمل بند کر دئیے گئے, سیپکو انتظامیہ کے تمام نمبر بجلی کی طرح بند ہو گئے شہریوں کو تنگ و بیزار کرنے والے سیپکو انتظامہ اعلی حکام سے بھی اعلی ، بناجواز بجلی کی معطلی عوام شدید گرمی سے پریشان ہو گئے
