Baaghi TV

افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی ابراہیم طاہریان کی اسلام آباد آمد ہوئی ہے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایران کے نمائندہ خصوصی ابراہیم طاہریان کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا شاہ محمود قریشی نے ابراہیم طاہریان کو ایران میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی شاہ محمودقریشی نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں گہرے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں،دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں وزیر خارجہ جواد ظریف کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستان، خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان مسئلے کا دیرپا سیاسی حل نکالا جائے، افغانستان میں بدامنی کے باعث پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہوئے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ایران کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی، تشویش کا باعث ہے،

باز آ جائیں کوئی بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں قابل قبول نہیں، افغان طالبان

More posts