Baaghi TV

خورشید شاہ کی دونوں بیویوں کو ملی خوشخبری

khursheed shah

خورشید شاہ کی دونوں بیویوں کو ملی خوشخبری

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اہل خانہ کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کی دونوں بیویوں کو حاضری سے استثنٰی دے دیا نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی ، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کا کیس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا،اب ہائیکورٹ سے دوبارہ مسترد ہونے پر خورشید شاہ کا کیس سپریم کورٹ آگیا، کیا شریک ملزمان کی درخواستوں کو مرکزی ملزم کے کیس کے ساتھ سنا جائے؟ عدالت نے خورشید شاہ ریفرنس کے تمام ملزمان کی ضمانت سے متعلق مقدمات کو یکجا کردیا سپریم کورٹ نے کیس کو جلد سماعت کیلئے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

خورشید شاہ کیس، سب کی حاضری ضروری ،عدالت کا بڑا حکم

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

More posts