Baaghi TV

سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سات سالہ بچی عوض نور کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ابدار کو سزائے موت جبکہ سہولت کار رفیق کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کی عدالت نے فیصلہ جاری کردیا ، فاضل جج مسز شہناز حمید خٹک نے عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم ابدار کو پھانسی اور شریک ملزم رفیق الوہاب کو عمر قید با مشقت کی سزا کا حکم سنایا ،استغاثہ کے مطابق ملزمان نے تھانہ نوشہرہ کلاں کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں 18 جنوری 2020 کو عوض نور مدرسہ سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی سات سالہ معصوم مقتولہ بچی عوض نور دختر امجد جہاں کی بے دردی سے گلہ دبا کر پھانسی شدہ نعش پانی کی زیر زمین ٹینکی سے ملی تھی بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا  تھا جرم ثابت ہونے کے بعد سزا کے حکم پر ملزمان کو سینٹر جیل مردان منتقل کردیا گیا

خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے۔عوض نور کے والد اسجد جہاں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں تھا، وہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔ بیٹی نے سائیکل والا بستہ اور چاکلیٹ لانے کی فرمائش کی تھی۔ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر علاقہ بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

یوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،ملزمان کی پھانسی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

More posts