Baaghi TV

نجی اکیڈمی میں موبائل کے تنازعہ پر طلب علم نے چاقو کے وار کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کردیا

مظفرگڑھ میں موبائل فون کے تنازع پر ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے طالب علم کو زخمی کردیا۔زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ روڈ پر 19 سالہ طالب علم عزت اللہ نے چاقو کے وار کرکے اپنے کلاس فیلو طالب علم ہمایوں خان کو شدید زخمی کردیا.ریسکیو ذرائع کیمطابق دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے اور نجی اکیڈمی میں زیرتعلیم تھے۔دونوں طالب علموں میں موبائل فون کے لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور عید کی چھٹیوں پر گھرجاتے ہوئے ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو زخمی کردیا.ریسکیو کیمطابق زخمی ہونے والے نوعمر لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،حملہ آور اور زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کا تعلق صوبہ بلوچستان سے بتایا جاتا ہے.

More posts