Baaghi TV

راستوں کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور اور اسلام آباد میں میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق شیڈول ہیں تاہم راستوں کی بندش کے باعث ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کا حساب رکھ کر ائیرپورٹ کیلئے گھروں سے روانہ ہوں پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ بھی برقرار رکھیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ کرنا ہے، عمران خان اسلام آباد آئیں گے، حکومت نے راستے بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کو وضاحت دینا پڑی ہے،ر استوں کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں داخلی و خارجی راستے بند ہیں،

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

More posts