Baaghi TV

میری زندگی کے دو اہم ترین افراد ایک بھارتی اور ایک پاکستانی ہیں: جے ڈی وینس کا دلچسپ بیان

pak

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں دو انتہائی اہم شخصیات ہیں، جن میں ایک بھارتی اور ایک پاکستانی ہیں۔
‎میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے مسکراتے ہوئے کہا، "میں اکثر مذاق میں کہتا ہوں کہ میری زندگی میں دو بہت اہم لوگ ہیں۔ ایک بھارتی ہیں اور ایک پاکستانی۔ بھارتی میری اہلیہ ہیں، جبکہ پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔”
‎ان کے اس بیان کو وہاں موجود شرکا نے دلچسپی سے سنا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
‎دوسری جانب سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم سفارتی رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بالمشافہ ملاقات کی۔
‎سفارتی ذرائع کے مطابق کئی برسوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی اور امریکی اعلیٰ حکام ایک ہی میز پر آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے دوران اس نوعیت کی براہ راست اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ملاقاتوں کا بنیادی مقصد حالیہ اختلافات میں کمی لانا، اعتماد سازی کو فروغ دینا اور آئندہ مرحلے کے لیے بامعنی اور ٹھوس مذاکرات کی بنیاد رکھنا ہے۔
‎تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ سفارتی رابطے کامیاب رہتے ہیں تو نہ صرف امریکا اور ایران کے تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں کو بھی اس پیش رفت میں اہم کردار قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts