Baaghi TV

پرانی یادوں کو تازہ کرنے کےلئے ٹک ٹاک بناتی ہوں نشو

سینئر اداکارہ نشو بیگم جو آج کل ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، زیادہ تر سینر فنکار ٹک ٹاک پر دکھائی نہیں دیتے ہیں لیکن نشو بیگم باقاعدگی سے ٹک ٹاک پر وڈیوز میں نظر آرہی ہیں. نشو بیگم سے جب پوچھا گیا کہ ٹک ٹاک پر آنے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے ہی ایک دن ایک وڈیو بنائی سوشل میڈیا پر ڈالی تو لوگوں کا اچھا ریسپانس آیا اس کے بعد مجھے لگا کہ ٹک ٹاک پر جانا چاہیے لہذا اکائونٹ بنا لیا، میں ایک ہی دن تیار ہوتی ہوں اور چار پانچ گانے ریکارڈ کر لیتی ہوں، اور پھر ٹک ٹاک پر ڈالتی رہتی ہوں. نشو نے کہا کہ میں ٹک ٹاک صرف پاکستانی گانوں کے بناتی ہوں وہ گانے جو ہمارے دور کے تھے. میں ان گانوں کے زریعے اپنی یادیں تازہ کرتی ہوں. خوشی ہے کہ لوگ مجھے

پسند کررہے ہیں ، انہوں نے مجھے جو ھوصلہ دیا ہے اس کےلئے میں ان کی شکر گزار ہوں.نشو نے کہا کہ کس گانے پر وڈیو بنانی ہے یہ میری اپنی چوائس ہوتی ہے. میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی گانوں پر ٹک ٹاک بنا کر انہیں پرموٹ کرنا میری زمہ داری ہے اور میں اس زمہ داری کو بخوبی نبھا رہی ہوں .

More posts