Baaghi TV

آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد ملزم پر تشدد کرنیوالا چوکی انچارج گرفتار

میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا تو لڑکے پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے علاقہ کوٹ رادھا کشن میں پولیس چوکی پر تعینات شریف نامی پولیس اہلکار نے نصیر نامی لڑکے کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا اور چوکی انچارج کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد چوکی انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

پولیس نے نویں جماعت کے طالب علم نصیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی حالت انتہائی غیر ہو گئی۔پولیس گردی کی بھینٹ چڑھنے والے طالب علم نصیر کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نصیر کو کئی روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بناتی رہی جو اب گزشتہ 6 روز سے جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

نصیر کے ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ نصیر اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک کالنگ سینٹر بھی چلا رہا ہے۔ نصیر نے کسی شہری سے موبائل خریدا لیکن پولیس نے چوری کا الزام لگا کر کئی روز تک نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب نصیر کی حالت انتہائی غیر ہو گئی تو پولیس نے اسے اسپتال لے جانے کے بجائے ہمارے حوالے کر دیا۔

پولیس تشدد سے رواں برس 7 ہلاکتیں، عدالت میں درخواست دائر

More posts